سوات(مارننگ پوسٹ)تحریک انصاف سوات کے قا ئدین اپنے غلط فیصلو ں سے پارٹی تبا ہ و بربا د نہ کریں اگر مجھے غیر قا نو نی طور پر پا رٹی سے نکا لاگیا تو عدالت جا کر چیلنج کر ونگا کیو نکہ پا کستان تحر یک انصاف کسی کے با پ کی جا گیر نہیں ، پا رٹی کیلئے ہما ری قر با نیا ں کسی سے پو شیدہ نہیں ممبر ان اسمبلی کے تما م کر توت منظر عام پر لا ؤنگا ان خیالا ت کا اظہار گزشتہ روز پا کستان تحریک انصاف کے با نی رہنما اور حلقہ پی کے 7سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے سعید خان آف ڈھیرئی نے کبل پر یس کلب میں ایک پر ہجو م پر یس کانفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ میں 18سالوں سے پا رٹی کیلئے جد و جہد کر رہا ہو ں لیکن اس کے با وجو میر ی قر با نیوں کو نظرانداز کر کے اقربا ء پروری اور ذاتی پسند و ناپسند کی بنیا د پر ایک ایسے 75سالہ بوڑھے شخص کو ٹکٹ دیا گیا جن کو آئے ہو ئے ابھی تحریک انصاف میں دو سال ہو گئے جو کہ سراسر ظلم ، زیا دتی و نا انصافی پر مبنی ہے انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان ، مراد سعید اور ڈاکٹر امجد کے زوال کے دن شروع ہو چکے ہیں ان کے نا انصافی پر مبنی فصیلو ں کو پی کے 7کے عوام اور پی ٹی آئی کے کا رکنا ن 14اکتو بر کو مستر د کر دینگے نا روان مہنگا ئی اور نا روا ٹیکسوں کے نفاذ کے شدید الفاظ میں مذمت کر تا ہو ں صو بائی اسمبلی جا کر مہنگا ئی اور ٹیکسوں کے خلاف آوازاٹھا ونگا حلقہ پی کے 7ضمنی الیکشن کی جیت ہمار ی ہو گی بلکہ انصاف کی ہو گی اور میں اس سیٹ کو جیت کر عمر ان خا ن کو تحفے میں دونگا تحریک انصاف میں تھا ،ہو، اور رہونگا۔ پی ٹی آئی کو اپنی جا گیر سمجھنے والو ں کو کہتا ہو ں کہ مجھے پا ر ٹی سے نکا لنے کی کو شش کی گئی تو عدالت میں جاکر چیلنج کر ونگا انہو ں نے مزید کہا کہ پی کے 7کے عوام اور پار ٹی کے تما م کا رکنا ن با شعور ہیں انہوں نے اپنا فیصلہ میر ے حق میں دے دیا ہے کہ ہم انصاف کا ساتھ دے کر 14اکتوبر کو صرف جیپ کے نشان پر مہر لگا کر یہ ثا بت کر یں گے کہ عوام اور کا رکنا ن ظلم اور نا انصا فی پر مبنی فیصلے کسی بھی صورت نہیں کر تے ۔