سوات(مارننگ پوسٹ)مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق چھ زخمی ، تفصیلات کے مطابق سیدوشریف میں پولیس کانسٹبل جنید نے نامعلوم وجوہات کے بنا پر خو د کو گولی مار کر خودکشی کرلی پویس کے مطابق کانسٹیبل کمشنر ہاؤس سیدوشریف میں تعینات تھا اور سیدوشریف کا رہائشی تھا اپنے گھر کے سامنے خود کو گولی ماردی، دوسرے واقعے میں مینگورہ کے علاقے نوئے کلی میں چھ سالہ بچہ مبینہ طوپر پستول سے کھیل رہاتھا کہ گولی چل جانے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا پولیس نے واقعے کی روپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی اس طرح مٹہ کے علاقے سخرہ میں بارات میں جانے والے تیز رفتار گاڑی حادثے کا شکارہوئی جس میں چھ افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو فوری طورپر خواز ہ خیلہ اسپتال منتقل کردیاگیا۔