سوات:سیاحوں کے مدد کے لئے سوات پولیس کی جوان متحرک، سیکورٹی کے ساتھ امدادی کاروائیوں میں بھی مصروف عمل،بالائی علاقوں میں جانے والے سیاح چین کے بغیر سفر سے گریز کریں، حادثات کیلیے کنٹرول روم قائم،آنے والے سیاحوں کے ہر ممکن مدد کی جارہی ہے۔ ڈی پی اُو سوا ت زاہد نواز مروت
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سے ضلع سوات کے بالائی علاقوں ملم جبہ، کالام، گبین جبہ، میاندم و دیگر علاقوں میں ہونے والی برف باری کے بعد سڑکیں بند ہوگئی جس کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نوازمروت نے بالائی علاقوں میں موجود پولیس افسران اور جوانوں کو روڈ کھولنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی جس کے بعد سوات پولیس کے جوانوں نے ملم جبہ، کالام، گبین جبہ و دیگر علاقوں میں روڈ کھولنے کے لئے امدادی سرگرمیاں شروع کردی اور متعدد راستوں کو فوری طور پر آمدورفت کے لئے کھول دیاگیا۔
برفیلی/سیاحتی علاقوں میں آنے والے سیاحوں کی پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالنے کے لئے سوات پولیس کے جوانان متحرک، گزشتہ برفباری کے دوران برف میں پھنسی ہوئی سیاحوں کی گاڑیوں کو نکا لنے میں سوات پولیس کے جوانوں نے بھر پور حصہ لیا اور سینکڑوں گاڑیوں کو بحاظت منزل مقصود تک پہنچایا اور ساتھ ہی ساتھ سیاحوں کو آگاہی پیغام بھی پہنچایا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت نے سوات پولیس کے افسران و جوانان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی /برفیلی علاقوں میں آنے والے سیاحوں کا خاص خیال رکھا جائے اور اُن کے ہر ممکن مدد کی جائے۔انہوں نے سیاحوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ برفیلی علاقوں میں داخل ہونے سے پہلے اپنے گاڑیوں کو چیک کرائیں اور ساتھ ہی ٹائر چین ضرور استعمال کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔
کسی بھی ایمرجنسی کے صورت میں ہیلپ لائن 15یا سوات پولیس کنٹرول نمبر 0946881374پر رابطہ کریں۔