سوات(مارننگ پوسٹ) محکمہ این ایچ اے روڈ میں سست روی سے کام ایک طرف ناقص مٹیریل کے استعمال کا انکشاف ، نگران وزیر اعظم جسٹس (ر)ناصر الملک کے دور حکومت میں لنڈاکے سے فتح پور تک 82کلو میٹر روڈ کی جلد تعمیر کیلئے این ایچ اے چیئر مین سے ہنگامی ملا قات ہوئی تھی جس میں انہوں نے حکم دیا تھا کہ کام تیز کیا جائے ،پل چوکی سے فتح پورتک 66فٹ چھوڑا روڈ 24فٹ روڈ کیوں ہوا ،پل چوکی سے ہیبت گرام تک چھ کلومیٹر روڈ کی چھوڑائی 30فٹ ہے تو ہیبت گرام سے فتح پورتک روڈ کی چھوڑائی کیوں کم کی گئی ،تفصیلات کے مطابق محکمہ این ایچ اے نے پل چوکی سے فتح پور تک 82کلومیٹر روڈ پر سال پہلے کام شروع کیا تھا اور تا حال سست روی کی وجہ سے پورا نہ ہوسکا اور دوبارہ سردیاں شروع ہونے کی وجہ سے کام مزید سست روی کا شکا ر ہوسکتا ہے ۔اہم ترین زرائع کے مطابق محکمہ این ایچ اے ناقص مٹیریل کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے حالیہ بننے والے روڈ میں جگہ جگہ کھڈے بن گئے ہیں ۔محکمہ این ایچ اے کے افسران سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر تا حال کسی سے بھی رابطہ نہیں ہو پایا ،اہم زرائع کے مطابق روڈ میں کلورٹ بنانے کیلئے کام میں سست روئی سے شروعات ہوئی تھی اور جہاں پہ کلورٹ کی ضرورت نہیں وہاں پر کلورٹ بنائے جا رہے ہیں اور جہاں ضرورت ہے وہاں پر کلورٹ کو نظر انداز کیا جا رہاہے ،کلورٹ کے ساتھ ڈرینج (نالے ) کی اہم ضرورت ہے اس کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔پل چوکی سے فتح پورتک 82کلومیڑ روڈ کی چھوڑائی 66فٹ منظور ہوئی تھی جس کیلئے سابقہ صوبائی حکومت نے اینکروچمنٹ کر کے عوام کے قیمتی دکانوں ، مکانات یہاں تک کہ مساجدوں کو بھی مسمار کیاگیا ۔حیرت کی بات یہ ہے کہ پل چوکی سے ہیبت گرام تک 30فٹ کا چھوڑا روڈ بنایا گیا اور وہاں سے کم ہوکر 24فٹ کر دیا گیا جس پر عوام میں شدید تشویش پھیل گئی ہے اہم ترین زرائع کے مطابق لنڈاکے سے کوٹہ روڈ کی دوباری کھدائی کی گئی جس کی وجہ ناقص میٹریل اور صحیح طریقے سے کمپکشن کا نہ ہونا تھا۔محکمہ واپڈا اور محکمہ پی ٹی سی ایل نے اپنے کھمبے تاحال نہیں ہٹائے اور نئے تعمیر ہونے والے روڈ کے وسط میں رہ گئے ہیں جو خدا نخواستہ کسی بڑے جانی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں علاقے کے سیا و سماجی عمائدین نے صوبائی اور مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ روڈ کو 66فٹ ہی رکھا جائے اور کام میں تیزی لائی جائے اور ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکداروں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے ۔
لنڈاکے سے فتح پور تک 82کلو میٹر روڈ سست روی کا شکار جبکہ ناقص مٹیریل کے استعمال کا بھی انکشاف
