سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں گرج چمک کے ساتھ بارش موسم سرد ہوگیا لوگوں نے گرم کپڑے پہننا شروع کردئے، آسمانی بجلی ایک شخص جاں بحق پولیس اہلکار زخمی ، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ضلع سوات میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ اسلام پور میں الف گل نامی شخص کے گھر پر اسمانی بجلی گرنے موصوف موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ سیدوشریف میں پولیس اہلکارذاکر جوکہ وائرلس اپریٹرتھا اسمانی بجلی نے اس کا ہاتھ شدید زخمی ہواجن کوفوری طورپر سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا۔ بارش سے ایک طرف موسم سرد ہوگیا اور لوگوں نے گرم پوشاک پہنا شروع کردی دوسرے طرف بارش سے خشک سالی کا خاتمہ ہوا اور لوگوں کے چہروں پر رونق آگئی ۔
سوات میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق پولیس اہلکار زخمی
