سوات(مارننگ ]پوسٹ) سوات ، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی ناکامی ، ممبرصوبائی اسمبلی نے ناکامی کاوجہ معلوم کرنے کے لئے انکوائیری کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کردیا، سوات میں تحریک انصاف کی ناکامی کاسبب بننے والے چہروں کو بے نقاب کیاجائے ، پارٹی چیئرمین عمران خان اس ناکامی کافوری طورپر نوٹس لے کر وجہ معلوم کریں ، ورکرز کودیوارسے لگانے اورڈرائنگ روم میں ہونے والے فیصلوں سے سوات میں پارٹی کونقصان پہنچاہے۔ دومہینوں میں کارکن اورعوام کی تحریک انصاف سے بدظن ہونے کاسبب معلوم کرناوقت کاتقاضہ ہے ۔ ذمہ داروں کو اپنی ناکامی کی بھی ذمہ داری قبول کرنا ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سوات سے تعلق رکھنے والے ممبرصوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران نے سوات میں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی ناکامی کی وجہ معلوم کرنے کیلئے چیئرمین عمران خان سے انکوائیری کرنے کے لئے کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیاہے ۔ میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے عزیزاللہ گران نے کہا کہ جب الیکشن 2018میں سوات میں دو،دوحلقوں کے لئے ایک ایک امیدوارکی نامزدگی کاجن لوگوں نے فیصلہ کیاتھا۔ کیا وہ ٹھیک تھا۔ اگراس وقت حلقوں کے لئے ایک امیدوار کی نامزدگی نہ کی گئی تو آج ہمیں یہ مسئلہ پیش آتا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی چند لوگ اکھٹے ہوکر ہم پرفیصلے مسلط کردئے تھے اور ورکرز کو دیوارکے ساتھ لگانے کی پالیسی اپنائی گئی ۔ جبکہ بحیثیت پارٹی کے جنرل سیکرٹری مجھے بھی اعتماد میں نہیں لیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ان غلط فیصلوں کاخمیازہ آج ہم نے ضنی الیکشن میں بھگتارہا۔ انہوں نے کہا کہ جبکہ ضمنی الیکشن کے دوران بھی جب فیصلے کئے گئے ۔ تو اس میں بھی میرٹ کو نظراندازکیاگیا۔ اورحلقہ پی کے 7 جو کہ ڈاکٹرامجد نے عا م الیکشن میں کم ووٹ سے جیتاتھااورپی کے6بڑے لیڈ کے ساتھ جیتاتھا۔ توہوناتویہ چاہئے تھاکہ ان کو پی کے 6کو خالی کرانا چاہئے تھا کیونکہ یہ سیٹ بڑے لیڈ کے ساتھ جیتاگیاتھا۔ اور دوبارہ جیت بھی یقینی تھی ۔ لیکن انہوں نے ایسانہیں کیااورپی کے7کو خالی کرایا اورامیدوار کے نامزدگی میں کارکنوں سے رائے نہیں لی گئی مجھے بھی نظراندازکیاگیا۔ کارکنوں کو یہاں بھی دیوارکے ساتھ لگایاگیاجس کانتیجہ ہمیں تحریک انصاف کی ناکامی کی صورت میں ہمارے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حلقہ تحریک انصاف کے لئے نقصان کاباعث بن گیا۔ ہمیں افسوس کے ساتھ یہ کہناپڑھتاہے کہ اس ہارنے والے حلقوں نے وزیراعلیٰ محمودخان، وفاقی وزیرمرادسعید ،دوصوبائی وزراء ڈاکٹرامجد اورمحب اللہ خان کا تعلق رہنے کے باوجود تحریک انصاف کو شکست کاسامناکرناپڑا۔ جو ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ سوات جو کہ عمران خان سے والہانہ محبت رکھنے والوں اور تحریک انصاف کاگڑھ ہے ۔ اوریہاں ہمارے حکومت کے باوجود بھی تحریک انصاف کوضمنی الیکشن میں شکست سے کارکنوں میں مایوسی ہوئی ہے ۔ کارکنوں کو مشاورت میں شامل نہ کرنے کی وجہ سے آج اسی کانتیجہ ہمارے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین اس سلسلے میں ایک انکوائیری کمیٹی مقررکرکے ان عوامل کو سامنے لائیں۔ جس کے تحت ہم نے سوات میں شکست کھائی اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے انہوں نے کارکنوں کویقین دلایاکہ ہم ان کے ساتھ ہیں اوران کے حقوق کی پاسداری ان کے عزت اورنفس کاپورا پورا خیال رکھاجائیگا۔