سوات( مارننگ پوسٹ )سعودی عرب میں مقیم سوات سے تعلق رکھنے والے نوجوان کالم نگار حسن چٹان نے ممتاز قوم پرست سیاستدان و اے این پی سعودی عرب کے صدر گل زمین خان سید کے وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے ناگہانی موت کیوجہ سے پختون قوم ایک نظریاتی اور نڈر سیاستدان سے محروم ہوگئی،مرحوم نے ہمیشہ سعودی عرب میں مقیم پختونوں کے بقاء و حقوق کیلئے جدوجہد کی سیاست سے بالاتر سماجی کاموں میں حصہ لیتے رہے ان کے وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہوگا،غم کے اس گھڑی میں مرحوم کے لواحقین کے ساتھ برابر شریک ہے ،اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔