سوات(مارننگ پوسٹ) تحریک انصاف کے قیادت کی بذریعہ ثالث سعیدخان اوردیگرنظریاتی افراد سے رابطے ، پی ٹی آئی کے بعض ذمہ داران نے آپس کے اختلافات ختم کرنے کے لئے ثالث کا کردار اداکرنے کی پیشکش کردی ، ہائی کمان کی طرف سے سوات میں پارٹی کے اندر اختلافات ختم کرنے کی حامی بھرلی، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف صوبہ خیبرپختونخوا کے ذمہ دار ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف میں اندرون اختلافات ختم کرنے کے لئے پارٹی کے بعض ذمہ داروں جن میں صوبائی وزراء اورممبران اسمبلی بھی شامل ہیں ، پارٹی کے ہائی کمان کو اپنی خدمات پیش کردی گئی ، جس کے بعد ان افراد جن کے نام فی الحال صیغہ راز میں رکھاجارہاہے نے سوات میں پاکستان تحریک انصاف کے سرکردہ افراد جن میں سعیدخان بھی شامل ہیں کیساتھ رابطہ کرکے ان کی تحفظات سن کر اعلیٰ قیادت تک پہنچانے اوران کی ملاقات پارٹی کے چیئرمین سے کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ ثالث کاکردار اداکرنے والے سوات میں محمدزیب خان اوردیگرنظریاتی کارکنوں سے بھی ملاقات کرنے کاعندیہ دیاہے اس حوالے سے جب سعیدخان کے قریبی لوگوں سے رابطہ کیاگیاتو انہوں نے ان اطلاعات کی تصدیق کردی ہے تاہم پارٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کے اندر اختلافات کے باعث نقصان پارٹی کاہورہاہے اوریہی وجہ ہے کہ پارٹی کے بہترمفاد کیلئے بعض لوگوں جن کا پارٹی میں اہم کردار رہاہے کی تحفظات دورکرنا وقت کی ضرورت ہے تحریک انصاف کو اس وقت سوات میں جس اندرون اختلافات کا سامناہے اس پر چشم پوشی کرنے کے بجائے اگر ان لوگوں کی تحفظات دورکردی جائے تویہ تحریک انصاف کی بہترمفادات میں ہوں گے ۔