سوات(مارننگ پوسٹ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام کے کھلی کچھری میں عوام نے منتخب ارکان اسمبلی اور آفسران کے سامنے اپنے شکایات کے انبار لگا دئے کمشنر ملاکنڈ کے طرف سے افسران کو موقع پر احکامات کیساتھ ہدایات بھی جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدائت پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام نے چکدرہ فیشنگ ہٹ ریسٹ ہاوس میں کھلی کچھری کا انعقاد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر لوئر دیر اور ممبران صوبائی اسمبلی سمیت اسسٹنٹ کمشنر چکدرہ اور سرکاری دفتروں کی بہت سے اعلی آفیسرز اور بلدیاتی نمائندے شامل تھے ،عوام نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہر الاسلام کے سامنے تمام سرکاری آفسروں اور  سرکاری اداروں کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے جس پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کھلی کچھری سے مخاطب ہوکر کہا کی تمام سرکاری آفسرز عوام کے خادم کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی امیانداری سے سر انجام دیں عوام کی زبانی منشیات فروشی کا سن کر محکم پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھتے ہیں،اہلکار اپنی کارکردگی بہتر بنائیں ،بد اخلاق اورکام چور اہلکاروں کی پولیس میں کوئی جگہ نہیں ،انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر چکدرہ کو ہدائت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کیساتھ اپنا رویہ درست رکھے اور سرکاری نوکری کو اپنے لئے رزق حلال کا زریعہ سمجھے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اقدامات کے بدولت سرکاری مشینری میں کافی حد تک بہتری آئی ہے میرٹ کی بالادستی کیساتھ ساتھ کرپشن سے ملک صاف ہوتا نظر آرہا ہیں