سوات(مارننگ پوسٹ)انسدادِ رشوت ستانی بارے ہفتہ آگاہی مہم کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سوات کے زیرِ اہتمام سیمینار و آگاہی واک کااہتمام کیا گیا خپل کور ماڈل سکول مینگورہ میں منعقدہ اس تقریب میں ضلع ناظم محمد علی شاہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد فواد خان،اے ڈی اینٹی کرپشن صفدر خان بنگش، اے سی بابوزئی قاضی ریاض علی خان، تحصیل ناظِم بابوزئی اکرام خان اور ڈائریکٹر خپل کور ماڈل سکول محمد علی خان کے علاوہ معززین علاقہ اور سکول کے بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقررین نے انسداد رشوت ستانی اور کرپشن کی روک تھام پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح کیا کہ اس معاشرتی برائی کی وجہ سے ادارے اور قومیں دونوں کمزور بن جاتی ہیں جبکہ قانون، میرٹ اور انصاف کی بالادستی صرف کرپشن کے خاتمے سے ممکن ہے اور تب ہی پاکستان ترقی کرسکتا ہے پروگرام کے اختتام پر آگاہی واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ سوات کے زیرِ اہتمام انسداد رشوت ستانی اور کرپشن کی روک تھام حوالے سیمینار منعقد
