سوات(مارننگ پوسٹ) ضلع بھر کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پرشدید برف باری کاسلسلہ شروع برف باری دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں سیاحوں کاآمد جاری، تفصیلات کے مطابق ضلع سوات میں جمعہ کو شروع ہونے والے بارش کاسلسلہ جاری رہا ہفتے کی صبح سوات کے پہاڑی علاقوں کالام، بحرین، میادم ، مدین، ملم جبہ، مرغزار اور مٹہ کے علاقوں میں برف باری شروع ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق میادم، بحرین، ملم جبہ میں دس انچ تک برف پڑچکی ہے جبکہ کالام ، مہوڈنڈ، گبرال میں ایک سے ڈیڑھ فٹ تک برف باری ہوچکی ہے ، میدنانی علاقوں بریکوٹ، مینگورہ، کبل میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس سے سردی مزید بڑھ گئی ، برف باری دیکھنے کے لئے سیاحوں نے مرغزار، ملم جبہ ، بحرین اور کالام کا رخ کرلیاہے۔ موسم سرد ہوتے ہیں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ہواہے جبکہ کئی علاقوں میں ایل پی جی اور سوختہ لکڑیوں کے قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیاہے، محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز موسم ابرالود ہونے کی پیش گوئی کی ہے اور دودن وقفے کے بعدپھر سے بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیاہے، مقامی لوگوں کے مطابق برف باری سے خشک موسم کا خاتمہ ہواہے جس سے موسمی بماریاں کم ہونے کا امکان جبکہ علاقے میں پانی کے زخائر میں بھی اضافہ متوقع ہے ، محکمہ زراعت کے ماہرین کے مطابق موجودہ برف باری انے والے فصل اور باغات کے لئے انتہائی مفید ہے۔