سوات(مارننگ پوسٹ)مٹہ خودکشی کا ڈراپ سین249 شادی شدہ لڑکی غیرت کے نام پر قتل ۔پولیس نے مقتولہ کے شوہر۔سسر اور ساس کو شک کے بنا پر گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سوات کے تحصیل مٹہ کے دورافتادہ علاقے بیا کندہ میں اور حوا کی بیٹی کو زہریلی دوا پلا کر قتل کردیا دیا گیا پولیس رپورٹ کے مطابق مقتولہ عصمت زوجہ حیات اللہ نے سسر بخت ذادہ ، ساس رحمانیہ اور خاوند حیات اللہ نے صلاح مشورہ سے زہریلی دوا دیکر غیرت کے نام پر قتل کردیا ۔ انچارج ارکوٹ چوکی عثمان علی خان سب انسپکٹر کے مدعیت میں رپورٹ درج کرلی ہے جس میں تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے ۔
مٹہ خودکشی کا ڈراپ سین شادی شدہ لڑکی غیرت کے نام پر قتل
