سوات(مارننگ پوسٹ) ضلع بھر میں بارش اوربرف باری کا نیا سلسلہ شروع موسم مزید سرد، سوات بھر میں میں بارشوں اور برف باری کا سلسلہ بدھ کے روز سے شروع ہوا ہے سوات کے مرکزی شہر مینگورہ ، سیدوشریف ، بریکوٹ، کبل، مٹہ اور دیگر میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پہاڑی علاقوں ملم جبہ، میادم، بحرین ، کالام میں برف باری جاری ہے ۔ کالام اور ملم جبہ میں روڈ کی خرابی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامناکرناپڑ کالام میں جگہ جگہ تودے گرنے اور برف باری کے باعث لوگوں کی امد ورفت متاثرہوئی ہے مقامی لوگوں کا کہناہے کہ روڈ صاف کرنے لئے ٹھیکہ داروں کو رقم دی جارہی ہے مگر روڈ کو بروقت برف سے صاف نہیں کیا جاتاہے جس کی باعث مقامی لوگوں اور سیاحوں کو امد ورفت میں مشکلات کا سامناہے محکمہ موسمیات نے سوات میں جمعہ کے روزبھی بارش کا امکان ظاہر کیاہے۔