سوات(مارننگ پوسٹ)دنیا بھر کی طرح پختونخوا ریڈیو بھی آج بدھ کو ریڈیو کا عالمی دن منائے گا یہ دن منانے کا مقصد عوام کو ریڈیو کی افادیت سے آگاہ کرنا ہے اس دن کے حوالے سے ریڈیو پختونخوا ایف ایم 98 سوات دن بھر خصوصی پروگرام نشر کرے گا اور اس سال کے عالمی دن کے تھیم یعنی باہمی گفت وشنید، صبرو برداشت اور امن و یگانگت کے موضوع پر خصوصی پروگرام اور مذاکرے ہوں گے ریڈیو کے عالمی دن کے حوالے سے پختونخوا ریڈیو کے سٹیشن منیجر غلام حسین غازی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کی جدید مواصلاتی دنیا میں ریڈیو ایک بار پھر ذرائع ابلاغ کا ایک طاقتور وسیلہ بن کر ابھرا ہے ریڈیو نشریات کی رسائی دوسرے ذرائع ابلاغ کے مقابلے میں زیادہ لوگوں تک ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ سوات میں ریڈیو پختونخوا حکومتی پالیسیوں کی تشہیر کے علاوہ مختلف قومی معاملات پر عوامی شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور اسکے سامعین کے علاوہ سوشل میڈیا پیج پر ناظرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہاہے۔