سوات(مارننگ پوسٹ) چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان کی زیر صدارت ڈبلیو ایس ایس سی کے دفتر میں اجلاس ہوا جس کے دوران مینگورہ سٹی میں پینے کے صاف پانی اور صحت وصفائی کے حوالے سے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ضروری فیصلے کئے گئے اجلاس میں ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ، ڈبلیو ایس ایس سی کے چیف ایگزیکٹیو شیدا محمد،چیئرمین اخترخان ایڈوکیٹ، بورڈ ممبر جواد حکیم،آصف خان اور دیگر حکام نے شرکت کی اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو ڈبلیو ایس ایس سی نے چیئرمین ڈیڈیک کو تفصیلی بریفنگ دی فضل حکیم خان نے چیف ایگزیکٹیو شیدا محمدکو ہدایت کی کہ مینگورہ سٹی میں پینے کے صاف پانی ،صفائی اور متعلقہ کام کی نگرانی خود کریں تاکہ عوام کی طرف سے انہیں کوئی شکایت نہ آئے انہوں نے کہا کہ جس مقصد کیلئے ڈبلیو ایس ایس سی قائم ہوا ہے اُن پر توجہ دی جائے تاکہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی اور صحت و صفائی کے معاملات میں کوئی تکلیف نہ ہو فضل حکیم خان نے ڈبلیو ایس ایس سی کے حکام پر زور دیا کہ وہ اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں اور انہیں ہفتہ وار رپورٹ بھی پیش کریں۔
واسا مینگورہ سٹی میں پینے کے صاف پانی ،صفائی اور متعلقہ کام کی نگرانی خود کریں تاکہ عوامی شکایت نہ آئے،فضل حکیم
