سوات(مارننگ پوسٹ)ملاکنڈ ڈویژن کی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نظرثانی شدہ کرایہ نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت مختلف شہروں کے کرایہ میں اسی شرح سے اضافہ کیا گیا ہے تاہم کرایہ میں تعلیمی اداروں اور دینی مدارس کے طلباو طالبات، نابینا اور معذور افراد اور ضعیف العمر بزرگوں کیلئے 50 فیصد رعایت برقرار رکھی گئی ہے تمام اسسٹنٹ کمشنروں ، ٹی ایم اوز اور ٹریفک پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئے کرایہ کو اپنے متعلقہ علاقوں اور لاری اڈوں میں نمایاں طور پر چسپاں کریں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے یہ نظرثانی شدہ کرایہ نامہ یکم مارچ سے نافذالعمل ہے۔
ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نیا کرایہ نامہ جاری
