سوات(نامہ نگار ) متاثرین کاشتکاران ملاکنڈ ڈویژن کا کبل میں احتجاجی مظاہرہ،صوبائی اسمبلی سے منظور شدہ بل نمبر 941کو عملی جامہ پہنانے اور تحصیل مٹہ میں کندم فصل کاشت کرنے پر زمینداروں کے خلاف کاٹے گئے پرچوں کو فوری طور پر ختم کرانے کا مطالبہ،مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں بھر پور احتجاج اور پشاور میں دھرنے کا اعلان
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز متاثرین کاشتکاران ملاکنڈ ڈویژن کا احتجاجی مظاہرہ کبل میں صدر رحیم شاہ کے زیر قیادت منعقد ہوا جس میں جی ایس خان زمان کے علاوہ جہانگیر خان،عزت خان،شاہ زیب خان،زنگین خان،گل رحمن اور دیگر درجنوں کاشتکاران نے شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں ینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ملکیتی زمینوں میں شجر کاری بند کرنے،چراہ گاہوں پر پابندی ختم کرنے،عوامی مسائل کا پی ٹی آئی حکومت سے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے،متاثرین کاشتکاران کے جائز مطالبا ت فوری طور پر حل کرنے،وزیر اعلی محمود خان سے وعدہ کے مطابق اقدامات اٹھانے جیسے مطالبات اور نعرے درج تھے اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہم نے جنگلات اور حکومتی رٹ کے خلاف نہ کوئی قدم اٹھایا ہے اور نہ اٹھائیں گے ہم اپنے جائز مطالبات کے لئے پر امن احتجاج اور وزیر اعلی کے ساتھ ملاقات کے خواہشمند ہیں تاکہ بندوبست کے وقت کاشتکاران کے ساتھ جو ناانصافی ہوئی ہے اسکا ازالہ ممکن ہوسکے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گےءں تو کاشتکاران ملاکنڈ ڈویژن بھر پور احتجاج اور پشاور میں دھرنا دینگے۔
متاثرین کاشتکاران ملاکنڈ ڈویژن کا کبل میں احتجاجی مظاہرہ
