سوات(مارننگ پوسٹ) ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انور کی ہدایت پر سوات پولیس نے سماج دشمن عناصر بالخصوص موٹر سائیکل چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا ہے اس ضمن میں ایس ڈی پی او کبل اور ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈ ھیری نے ایک کاروائی کے دوران موٹر سائیکل چوری میں ملوث دوملزمان کو گرفتار کیا جنہوں نے پولیس گشت کے دوران ملزمان فیصل فاروق ولد ظاہر خان سکنہ غریب آباد اور بلدل خان ولد باچا زادہ سکنہ لاانگڑ شاہ ڈھیری کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے دو سونے کی انگوٹھیاں برآمد کیں جبکہ تفتیش کرنے پر دونوں ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے مختلف اوقات میں مینگورہ اور سیدوشریف کی حدود سے چھ موٹر سائیکل چوری کرکے علاقہ شاہ ڈھیری دیولئی لے گئے تھے ملزمان کی نشاندہی پر تمام موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے پولیس نے تھانہ شاہ ڈھیری میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور اسکی روشنی میں مزید موٹر سائیکل چور گینگ بے نقاب ہونے کا بھی امکان ہے۔