سوات (مارننگ پوسٹ) سعودی عرب میں عالمی قرأت مقابلہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بارہ سالہ قاری کو زہر دے کر مارنے کی کوشش کی گئی۔ قاری حسین نے چند ماہ پہلے سعودی عرب میں عالمی قرأت مقابلہ میں حصہ لیا تھا اور نمایاں پوزیشن حاصل کی تھی۔ پولیس کے مطابق محلہ زمرد کان مینگورہ میں قاری حسین مدرسہ سے نکل کر گھر جارہا تھا کہ ایک نامعلوم شخص نے اس کو زہر ملادودھ پلادیا، جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔ اس کو بے ہوشی کی حالت میں سیدو شریف ہسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس کے مطابق انہوں نے ملزم کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سعودی عرب میں عالمی قرأت مقابلہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سوات کے بارہ سالہ قاری کو زہر دے کر مارنے کی کوشش
