خیبر پختونخواڈاکٹر کونسل نے صو بے کے تمام اضلاع کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کرنیکا اعلان کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اورریجنل ہیلتھ اتھا رٹیز کویکسر مسترد کر د یا ہے ڈاکٹروں نے صو بے میں بڑے پیمانوں پر تبادلوں،سکیورٹی ایکٹ ،سیاسی مداخلت اور ڈرگ رولز کیساتھ ساتھ ایم ٹی آئی ایکٹ میں ترامیم کا مطالبہ بھی کیا ہے۔گزشتہ روز پشاور پر یس کلب میں خیبر پختونخوا ڈاکٹرز کونسل کے صو با ئی تر جمان ڈاکٹر سراج السلام ،ڈاکٹر شیراز ،ڈاکٹر احمد زیب اور د یگر ساتھیوں کے ہمرا ہ پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کہاکہ صو بے میں صحت کے شعبے میں تمام فیصلے اوپر سے ہو تے یں اور ایک حساس ادارے کو ناقابل تلا فی نقصان پہنچا یا ہے جس سے صو بے کے تمام کوالیفا ئیڈ ز ڈاکٹرز متا ثر ہو ئے ہیں جبکہ صو با ئی وز یر صحت صرف مفروضے پیش کر تے ہیں لیکن عملی کام ابھی تک نہیں کیا ۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں صحت کا شعبہ امر یکہ سے چلا یا جا رہا ہے جو کہ ایک مغر بی سوچ ر کھنے والے شخص غر یب عوا م پر دجال کی طرح حکمرا نی کر نا چا ہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت ڈاکٹروں کو کہتے ہیں کہ ہسپتالوںکی فنڈ نگ خود اکٹھے کر یںورنہ ہسپتالوں کی نجکاری کردی جائیگی ڈاکٹرز کہا ں سے کر یں ؟ ۔انہوں نے کہاکہ صو بے میں ہسپتالوں کی حا لت روز بروز خراب ہو تی جا ر ہی ہے کیونکہ ہسپتالوں میں غر یب کیلئے فیسیں بڑ ھا دی گئی ہیں اور علا ج کیلئے انکو بستر ،بیڈ اور ادویا ت نہیں دیتے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے حکومت کے سامنے اپنے مطا لبا ت ر کھے مگر صو با ئی وز یر صحت نے الٹا د ھمکی آ میز جواب د یا جو کہ ایک آمر یت سے بھی بد تر تھے ۔انہوں نے د ھمکی د ی کہ اگر حکومت نے ہما رے مطا لبا ت نہ ما نے تو آ ئندہ پیرامیڈیکس ،نرسز اور لیڈی ہیلتھ ورکروں کے ساتھ مل کرحکومت کیخلاف نہ ختم ہو نے والی احتجاجی تحر یک شروع کر ینگے جوحکومت کے تا بوت میں آ خر ی کیل ثا بت ہو گی۔
ڈاکٹروں کاصو بے کے تمام اضلاع کے ہسپتالوں کی او پی ڈیزآج سے بند کرنیکا اعلان
