سوات(مارننگ پوسٹ) ضلع بھر میں مکمل کریک ڈاون تمام بازاریں، کاروباری مراکز اور اشیاء خوردونوش کے دکانیں بھی بند، قریبی ضلعوں میں کروناوائرس کی مثبت رپورٹس آنے کے بعد سخت اقدامات اٹھائے گئے عامر علی شاہ اسسٹ کمشنر ضلع سوات کرونا وائرس کے روک تھام کے لئے ضلع سوات میں مکمل کریک ڈاؤں تمام بازاریں ہرقسم کے گاڑیاں اور امد ورفت پربابندی لگادی گئی، سوات میں داخل ہونے والے سیکڑوں گاڑیوں کو لنڈاکے کے مقام پر روک لیاگیا، مینگورہ شہر سمیت تمام بازارں اور گلی کوچوں میں پولیس کی گشت گاڑیوں کی امد روفت مکمل طور پر بند کردئے گئے، گلیوں اور محلوں میں بھی دکانوں کو بند کردیاگیا، کئی علاقوں میں پولیس اور لوگوں کے درمیان آنکھ مچولی چلتی رہی دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر درجنوں افراد کو پولیس اہلکاروں نے موقع پر سزادی کئی لوگوں پر ڈنڈے برسائے گئے جبکہ کئی علاقوں میں لوگوں سے مرغا بنایاگیا۔ عام لوگوں نے حکومت کے طرف سے اچانک لاک ڈاؤن پر سخت ناراضگی کا اظہارکیاہے مقامی لوگوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ اچانک لاک ڈاون سے ان کے گھروں کے چولہے بند ہوگے ہیں تندورں اور کھانے کے دکانوں کو بند کرنے سے عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا جبکہ کئی علاقوں میں ذخیرہ اندزو اور موقع پرستوں نے آٹے، چینی اور دیگر اشیاء ضروریہ کے قیمتیں ازخود بڑھا دی۔ ضلع سوات کے اسسٹنٹ کمشنر عامر علی شاہ نے میڈیا کو بتایاکہ مسلسل کئی دنوں سے لوگوں کو لاوڈسپیکروں کے مدد سے گھروں میں رہنے کی اپیلیں کی جارہی ہے مگر لوگ پھر بھی باہر نکل رہے ہیں اس وجہ سے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ لاک ڈاون میں وقفہ دیاجائیگا جبکہ اشیاء خورد ونوش کی قمیتوں کو کنٹرول کرنے لئے بھی موثر اقداما ت اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ لاک ڈوان میں میڈیکل سٹور، اشیاء خوردونوش کی دکانیں کھلی رہینگی باہر سے کھانے پینے کی اشیاء لانے والے گاڑیوں پرپابندی نہیں ہے انہوں نے کہاکہ عوام حکومت کے ہدایات پر عمل کرکے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
سوات میں مکمل کریک ڈاون تمام بازاریں، کاروباری مراکز اور اشیاء خوردونوش کے دکانیں بند
