سوات (مارننگ پوسٹ) سابق صدر پی پی پی کے مرکزی چیئرمین اصف علی زرداری کے گرفتاری کے خلاف پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سوات کا مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ، حکومت اور نیب کے خلاف شدید نعرہ بازی، جیلوں سے ڈرنے والے نہیں، پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے، ان خیالات کا اظہار پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ضلعی صدر سجاد خان باغی، صوبائی نائب صدر اکبر حیات اور دمسرور خان نے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا لا قانون ہے اور وہ موجودہ حکومت کے ایما پر سیاسی رہنماؤں کے خلاف ذاتی مفادات پر کاروائیاں کررہی ہے لیکن انکو معلوم ہے کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے اور اسکے رہنما اور کارکن جیلوں سے ڈرنے والے نہیں ہے، اس موقع پر احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی اور موجودہ حکومت اور نیب کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔