سوات(مارننگ پوسٹ)ملم جبہ کے علاقہ شین کڈ میں زمین کے تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ،ایک شخص زخمی،زخمی کو فوری طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل،پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق سوات ملم جبہ پولیس سٹیشن کے حدود شین کڈ میں زمین کے تنازعہ پر دو فریقین جھگڑا فریق اول کے اقبال ولد بہرام خان نے فائرنگ کرکے فریق دوم کے انعام ولد اقبال حسین سکنہ شین کڈ کو زخمی کردیا زخمی شخص کو فوری طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
شین کڈ میں زمین کے تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ،ایک شخص زخمی
