نئی پالیسی کے تحت میٹرک کے نتائج کااعلان کل پچیس جون کو پشاور سمیت صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈز کی جانب سے کردیا جائے گا پشاور ، مردان ، ڈی آئی خان ، سوات سمیت آٹھوں تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام پچیس جون کو میٹرک کے نتائج کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں اس سے قبل میٹرک کے نتائج 14جو ن کو کئے جاتے تھے تاہم نئی پالیسی کے تحت اب ہر سال پچیس جون کو میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیاجائے گا۔ اس طرح بورڈ ز نے بھی ٹاپ 20پوزیشنز ختم کر کے صرف ٹاپ تھری تک محدود کر دیا ہے میٹرک کے نتائج کے اعلان کے بعد جولائی میں ایف اے ، ایف ایس سی کے نتائج کے اعلان کردیا جائے گا پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام پچیس جون کو نتائج کے لئے ٹاپ تھری تک پوزیشن حاصل کرنے والوں کو خصوصی شیلڈ بھی دیئے جائینگے ۔
میٹرک 2019کے نتائج کااعلان کل پچیس جون کوکردیا جائیگا، ٹاپ 20پوزیشنز ختم
