سوات(مارننگ پوسٹ)جہانزیب کالج میں بی ایس فائنل ٹرم امتحان شروع آٹھارہ سے زائد شعبوں میں چار ہزار سے زائد طلبہ وطالبات حصہ لے رہے ہیں مختلف شعبوں میں امتحانی ہالز قائم کردئیے گئے ہیں جبکہ ادارہ میں امتحانی عملہ کے ساتھ ہالوں کی نگرانی پانچ سینئیر پروفیسر ز کررہے ہیں سٹیشنری ودیگر ضروری اشیاء فراہمی مکمل ایک ہفتہ تک جاری رہے گاجہانزیب کالج سوات میں سمسٹر نظام کے تحت ہر تین ماہ بعد مڈٹرم اور چھ ماہ بعد باقاعدہ فائنل امتحان لیا جاتا ہے انسپکشن ٹیم میں شامل بی ایس پروگرام کوارڈینیٹر ڈاکٹر انوارالحق پروفیسر ڈاکٹر سیراج احمدیوسفزئی پروفیسر محمد سلیم ودیگر اس میں شامل ہیں کنٹرولر امتحانات سیراج خان کے مطابق شفاف طریقے سے امتحانات کی انعقاد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے ہیں ڈاکٹر انوارلحق پروفیسر محمد سلیم نے کہا کہ جہانزیب کالج سوات میں پرامن طریقے سے ہالوں کی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ بی ایس کے امتحانی نظام میں قابل طلبہ سامنے لائے جاسکے اور اس طرح مستقبل میں اپنے قوم کے لئے بہتر خدمات انجام دے سکے