پشاور ( مارننگ پوسٹ)آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان نے گر یڈ18 اور19کے 2 پو لیس افسروں کے تبادلہ وتعیناتی کے احکاما ت جاری کر دئیے۔سی پی او آفس سے جاری ہو نے والے اعلامیہ کے مطابق گر یڈ 18کے ڈائیریکٹر پو لیس سکول آف پبلک ڈیس آرڈر اینڈ رائیٹ مینجمنٹ مردان ایس پی شاہد احمد کو ایس پی ا نوسٹی گیشن سوات تعینات کر دیا ہے جبکہ سی پی او آفس میں اپنی تعیناتی کے منتظر گر یڈ19کے محمد خرم رشید کو ڈپٹی کمانڈنٹ آر آرایف ایلیٹ فورس تعینات کر دیا گیا گیا ہے۔
شاہد احمد ایس پی ا نوسٹی گیشن سوات تعینات
