سوات (مارننگ پوسٹ) بونیر تھانہ چینگلئی پولیس کی کامیاب کارروائی اندھے قتل کا سراع لگا کر ملزم گرفتار، آلہ قتل بھی برآمد ،تفصیلات کے مطابق مسمی عبد الواحد ولد عبد الحلیم ساکن چینگلئی ویٹرنری ہسپتال چینگلئی میں بحیثیت چوکیدار ملازم تھا معمول کے مطابق اپنے ڈیوٹی پر موجود تھا کہ رات کے اندھیرے میں کسی نامعلوم ملزم نے اس پر بذریعہ اسلحہ اتشین فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا بوجہ اندھیری رات یہ ایک اندھا قتل تھا اور اسی اندھے قتل کا سراغ لگانا پولیس کیلئے ایک چیلنج تھاایس ایچ او چینگلئی ایس آئی سید عفور خان اور ان کی ٹیم نے اسی چیلنج کو قبول کرتے ہوئے دن رات محنت اور جدید سائنسی خطوط سے تفتیش شروع کر کے ملزم رحیم خان ولد امان خان ساکن چینگلئی کو ٹریس کر کے آلہ قتل سمیت گرفتار کیا گیا۔