سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں امریکہ سے آئے ہوئے ڈاکٹر میں کرونا وائرس کی تصدیق، ڈاکٹر جاوید عالم ایک ہفتہ قبل سوات آیاتھا اب ایبٹ آباد میں رہائش پذیر ہے ڈی ایچ او سوات، سوات میں محکمہ صحت کے افسر ڈی ایچ او ڈاکٹر اکرام شاہ کے مطابق ایک ہفتہ قبل امریکہ سے سوات مانیار آنے والے ڈاکٹر جاوید عالم میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ان کے مطابق موصوف خود ڈاکٹر ہے اور ان کو اندازہ تھاکہ ان میں کرونا کے وائرس ہوسکتے ہیں انہوں سوات مانیار میں خود خو قرنطین کیا ہواتھا کسی کے ساتھ ہاتھ نہیں ملایاہے اور نہ ہی کسی تقریب میں شرکت کی، چارد ن سوات میں رہنے کے بعد ایبٹ آباد منتقل ہوگیاہے، ان کے مطابق محکمہ صحت نے پھر بھی احتیاط کے طورپر مانیار کے علاقے میں اپریشن شروع کردی ہے او ر علاقے کو قرنطین قرارد یاگیا،انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ باہر ملکوں سے آئے ہوئے تمام لوگوں پر نظررکھیں اور ان کی امدکی اطلاع فوراً محکمہ صحت کو دیں محکمہ صحت تمام لوگوں کو موثر مشورے اور علاج کی سہولیات مفت فراہم کررہی ہیں۔
سوات میں امریکہ سے آئے ہوئے ڈاکٹر میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،ہائی الرٹ جاری
