سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ علاقہ امانکوٹ کے نوجوانوں نے اپنے علاقے کے 150 مستحق افراد میں فوڈ پیکیج تقسیم کرنے کا دوسرا مرحلہ بخیر خوبی انجام پایا پیکیج میں آٹا، گھی، چینی دال اور چاول جیسے خوردنی اجناس شامل تھے۔ یہ خصوصی امداد علاقے کے مکینوں کے مخلصانہ مالی تعاون سے مستحقین تک پہنچانا ممکن ہوا۔ قبل ازیں میاں گوہر شاہ ،اعجاز خان عمران خان ،غفار خان،ابرار خان کے خصوصی کمیٹی نے علاقے میں سروے کے ذریعے مستحقین کا انتخاب کیا۔جن میں دھاڑی دار افراد کے علاوہ، ایسے یتیم افراد اور بیوہ خواتین بھی شامل تھیں,میاں گوہر شاہ نے مارننگ پوسٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کار خیر میں مخیر اور صاحب حیثیت حضرات سے مدد کی اپیل ہے کہ وہ اپنے خیرات صدقات دیکر غریبوں اور مسکینوں کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے ہونے سے بچائے