سوات(مارننگ پوسٹ) سوات کے زمرد بیوپاری سے اسلام اباد میں چور نے ایک کروڑ ستر لاکھ روپے کی زمرد چرا لیں، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ملزم کی نشاندہی کی باوجود مال برامد نہیں کیاجارہاہے، سوات کے رہائشی ثناء اللہ جوکہ عرصہ سے زمردکی قیتمی پتھروں کا کروبا ر کرتاہے۔ مختلف کاروباری لوگوں سے زمرد لے کے اسلام آباد میں فروخت کرتاہے نے میڈیا کو بتایاکہ دو ماہ قبل اسلام آباد کے جی سیکس میں گاہک کے روپ میں ان کے دیرے سے ملزم عرفان نے ایک کروڑ سترلاکھ مالیگ کی قیمتی زمرد چرا کر بھاگ گیا۔ جس پر انہوں نے بڑی کوشیشوں سے تھانہ کوہسار میں ایف آئی آر درج کرلی۔ پولیس نے ابتدائی کارروائی کرکے ملزم سے کچھ مال برامد بھی کرلیاہے مگر تاحال ان کو انصاف نہیں مل رہاہے۔ملزم باہر گھوم رہاہے۔ پولیس ان کے ساتھ تعاون نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ زمرد سوات کے مختلف لوگوں کے ہیں جن کا سارا سرمایہ اس میں بند ہوچکاہے۔ ثناء اللہ اور ان کے ساتھیوں نے وزیرواعظم پاکستان عمران خان، وفاقی وزیر مراد سعید اور وزیراعلی خیبر پختون خوا سے اپیل کی ہے کہ پولیس کے زریعے ان کو انصاف دلایاجائیں۔ ملزم معلوم ہونے کے باجود پولیس ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ دوسرے طرف تھانہ کوہسارمیں اے ایس آئی انور زیب جوکہ اس کیس کی تفتیش کررہا ہے کاکہناہے کہ انہوں نے ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی زمرد برامد کردی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔