سوات(مارننگ پوسٹ)جماعت اسلامی حلقہ خواتین رہنما ڈاکٹر رخسانہ جبین نے کہا ہے کہ رمضان المبارک آمد استغفار اور برکات سے فیض یاب ہونے کا موقع ہے جو بھی کام مقاصد کے تحت پلاننگ کے ساتھ کیا جائے تو وہ ہماری روح کو آلودگیوں سے پاک کرنے کا ذریعہ بنے گا کثرت سے صلواۃحاجت پڑھیں برکت کی دعا مانگے ہماری کوشش ہونی چاہئیے کہ چھوٹی نیکیاں سمیٹیں اور بڑی نیکیوں کے لئے سعی وجدوجہد کریں ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنما ڈاکٹر رخسانہ جبین نے استقبال امضان کے حوالے سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر رخسانہ جبین نے کہا کہ دنیا کے اندر فساد کی اصل جڑ اللہ کی نافرمانی ہے اس لئے فرائض کی ادائیگی میں ہر گز کوتاہی نہ کریں اور آخری عشرے میں قرآن کریم کے نزول کی رات یعنی لیلہ القدر کی عبادات پر بھرپور توجہ دیں ڈاکٹر رخسانہ جبین نے کہا کہ اللہ تعالی کا ہم پر خصوصی احسان ہے کہ کہ ہمیں ماہ ارمضان کی برکات سے فیض یاب ہونے کا موقع ملا یہ نبی ﷺ کی سنت ہے کہ وہ رمضان المبارک کے آغاز میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہ سے خطاب فرمایا کرتے تھے انہوں نے کہا کہ یہ ماہ برکتون کا مہینہ ہے اور اس ماہ میں سارے مسلمانوں کو راضی کرنے چاہئیے اور عبادات پر توجہ دینی چاہئیے
سوات،ڈاکٹر رخسانہ جبین کا استقبال رمضان کے حوالے سے آن لائن خطاب
