سوات:چیل شگئی سیدو شریف میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ پی کے 6 کے نامزد امیدوار محمد آمین نے کہا کہ سوات اور خیبر پختونخواہ میں کوئی عملی تبدیلی نہیں ائی ۔ بہت سے بنیادی کام ہے جس سے سواتی عوام محروم ہے ان کا ازلہ کرنا ہوگا۔ تمام پارٹیاں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔ ملک میں اصل تبدیلی جماعت اسلامی لاسکتی ہیں۔ جماعت اسلامی عوام اور نوجوانوں کے لئے امید کی کرن بن چکی ہے اس لئے نظام کے تبدیلی کے لئے نوجوان ائی روز جماعت اسلامی میں شمولیت کررہے ہیں ۔ ملک میں مہنگائی، بیروز گاری، غربت عروج پر ہے، حکمرانوں کے گھر خوشحال ہیں، حکمرانوں کے کتے فرانس سے درآمد کھانا کھاتے ہیں، حکمران بین الاقوامی مافیاز ہیں، کچھ مسلم لیگ (ن)، کچھ پی پی اور کچھ پی ٹی آئی میں ہیں، ہر پاکستانی 42 قسم کا ٹیکس ادا کر رہا ہے۔